Pakistan

صوابی میں سیلابی صورتحال، ند ٹوٹنے سے آبادی زیرِ آب آنے کا خدشہ بند ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں، گلیوں، رابطہ راستوں اور زرعی زمینوں میں پھیل گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سیلابی صورتحال، تحصیل شیرآباد میں مون سون بارشوں کے بعد برساتی نالہ کا حفاظتی بند متعدد مقامات سے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانی قریبی آبادی میں داخل ہو گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقوں، گلیوں، رابطہ راستوں اور زرعی زمینوں میں پھیل گیا، جس سے صوابی میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مقامی افراد کے مطابق پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ آمدورفت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر حفاظتی بند کی بروقت مرمت نہ کی گئی تو مزید آبادیاں بھی زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے، جس سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متاثرہ مقام کا سروے کرکے حفاظتی بند کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *