Blog
حماس کی غیر مسلحی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء پر معاہدہ طے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو مکمل سیکیورٹی ملے گی

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ان کے 20 نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
ان کے مطابق غیر مسلحی کا عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور جیسے جیسے یہ عمل آگے بڑھے گا، اسرائیلی فوج غزہ سے واپس ہٹتی جائے گی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بورڈ آف پیس نے غزہ میں حماس اور دیگر تمام مسلح گروپوں کی مکمل غیر مسلحی کے حوالے سے ایک تاریخی معاہدہ طے کر لیا ہے۔ یہ دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔
یہ معاہدہ اس سمت میں ایک اہم قدم ہے کہ غزہ کا انتظام بالآخر ایک نئی فلسطینی حکومت کے سپرد کیا جائے-