Pakistan

براڈ پیک پر المناک حادثہ، ریسکیو آپریشن میں اہم پیش رفت برفانی تودے تلے دبنے والے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، نیپالی اور پاکستانی کوہ پیماؤں سمیت دیگر کی تلاش جاری

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے ایک اور کوہ پیما کی لاش مل گئی جس کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال جاچکی ہیں، دیگر 6 لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں واقع دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں معروف نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت تقریباً 10 کوہ پیما کے لاپتا ہو گئے تھے۔
الپائن کلب آف پاکستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا، حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ نہیں ہوسکا، متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل ہیں جن کی قیادت دنیا کے معروف کوہ پیما نمس دائی کر رہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *