Blog
کوئلے کی کان میں قیامت خیز دھماکا، درجنوں خاندان سوگوار سورینج میں پیش آنے والے حادثے میں 34 کان کن زندگی کی بازی ہار گئے، واقعے کی تحقیقات جاری

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی ایک کوئلہ کان میں اچانک میتھین گیس بھر جانے سے خوفناک دھماکا ہوا۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کان کا ایک بڑا حصہ بیٹھ گیا، جس کے نتیجے میں وہاں کام میں مصروف درجنوں کان کن ملبے تلے دب کر پھنس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے، محکمہ مائنز اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کیا۔
کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے بعد اب تک 34 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زیرِ زمین پھنسے دیگر مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی مسلسل جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں سے بیشتر کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، جبکہ 11 مزدوروں کی لاشیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں