Blog
محسن نقوی نےعجیب بات کی جو سمجھ سے بالاتر ہے: راناثنا یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں،مشیر وزیراعظم

وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے محسن نقوی کی نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کے قیام سے متعلق بیان کو سمجھ سے بالاتر قرار دیدیا۔ رانا ثنااللہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نےعجیب بات کی ہے، میں نے محسن نقوی کی تقریر سنی مجھے سمجھ نہیں آئی وہ کہنا کیا چاہتے تھے، لگتا ہے یہ بات بڑی ہے وہ اسے کم کر کے کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کہہ نہ پائے، جب ان کے منہ سے بات نکل گئی پھر ان کی ایک بات دوسری بات سے نہیں ملتی، مجھے محسن نقوی کی کوئی بات سمجھ نہیں آئی وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیوں کہہ رہے ہیں۔رانا ثنا بولے جب ایک آدمی بات کرتا ہے تو یہ اس کی ذاتی رائےکا اظہار ہوتا ہے، یہ محسن نقوی پر ہےکہ اس بات کی ذمہ داری لیں کہ ان کےبیان سے کیا مراد ہے۔ْوزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے مزید کہا کہ چھوٹے صوبے اور انتظامی یونٹ کا طریقہ کار آئین میں ہی درج ہے، پارلیمنٹ میں چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر گفتگو ہونی چاہیے، چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹ سے متعلق فیصلہ پارٹی کی قیادت کرےگی۔