Showbiz

بھارتی عدالت نے سلمان خان اور ان کی بہن کو طلب کرلیا 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم

چندی گڑھ کی مقامی عدالت نے اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو مبینہ دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے تمام افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جن کا مؤقف ہے کہ انہیں ’بینگ ہیومن‘ جیولری شوروم کھولنے کے لیے جھوٹے وعدوں پر آمادہ کیا گیا جس سے انہیں کئی کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔درخواست کے مطابق ارون گپتا نے شوروم قائم کرنے پر تقریباً 3 کروڑ روپے سرمایہ کاری کی جن میں سے ایک کروڑ روپے صرف شوروم کی تعمیر و تیاری پر خرچ ہوئے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ شوروم کھلنے کے بعد کمپنی نے وعدے کے مطابق کاروباری معاونت فراہم نہیں کی جب کہ فروری 2020 سے جیولری سپلائی کرنے والا اسٹور بند ہونے کے باعث کاروبار شدید متاثر ہوا۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی سے وابستہ 6 افراد نے غلط معلومات دے کر سرمایہ کاری کروائی۔دوسری جانب کمپنی پہلے ہی ان الزامات کی تردید کر چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *