خیبرپختونخوا معیشت میں بہتری، جی ڈی پی 11 ہزار ارب سے زائد

ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے بجٹ سٹریٹیجی پیپر جاری کر دیئے گئے، جس میں خیبرپختونخوا معیشت میں بہتری کا زکر کیا گیا ہے، ساتھ ہی ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی تفصیلات بھی اس میں شامل ہیں۔سٹریٹیجی پیپر کے مطابق صوبے کی مجموعی پیداوار (GPP) 11 ہزار 885 ارب روپے ہے، جبکہ فی کس آمدنی 2 لاکھ 90 ہزار روپے اورع مالی سرپلس ہدف157 ارب روپے حاصل بتائی گئی ہے۔معاشی شرح نمو میں زرعی شعبہ کا حصہ 30 فیصد ، روزگار، لیبر سیکٹر کی شراکت 32 فیصد، خدماتی شعبہ میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ تعلیم شعبہ میں شرح نمو میں 14 فیصد جبکہ محنت میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹریٹیجی پیپر کے مطابق شرح خواندگی 56.7 فیصد کی حد تک پہنچ گئی ہے، صحت کارڈ پر خرچ41 ارب اور صحت کارڈ سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔پولیس کیلئے مجموعی اخراجات 164.520 ارب اور امن و امان کیلئے مجموعی بجٹ 191 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔بجٹ میں سالانہ ترقیاتی فنڈز 524 ارب روپے ، جاری اخراجات 1645 ارب روپے اور ضم قبائلی اضلاع کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ مجموعی خسارہ48 ارب روپے بتایا جاتا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 7، 7 فیصد اضافہ جبکہ کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پشاور بحالی پروگرام کیلئے 36 ارب روپے ، بی آر ٹی کیلئے 7.5 ارب روپے ، خوشحال ہزار پروگرام کیلئے 4 ارب روپے ، احساس مستحق پروگرام15 ارب روپے ، صحت کارڈ 50 ارب روپے اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں کیلئے 80 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔صوبائی بجٹ میں زراعت کیلئے 29ارب روپے ، 42 ارب روپے توانائی کیلئے، 90 ارب روپے بلدیات کیلئے، داخلہ امور کیلئے 29 ارب روپے ، ٹرانسپورٹ 14 ارب روپے اور زکواۃ کیلئے 28 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق سٹریٹیجی پیپر میں سماجی شعبے پر بھاری سرمایہ کاری ظاہر کی گئی ہے، اس میں صحت اور تعلیم کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے ، جن میں ترقیاتی بجٹ میں انفراسٹرکچر اور فلاحی منصوبے شامل ہیں ، تاہم 48 ارب روپے خسارہ مالی دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے

پٹرول 74 ،ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں معاشی صورت حال میں بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کر رہے ہیں، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے کمی کر رہے ہیں۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ثالثی کی بدولت خطے و عالمی امن کے قیام کے بعد تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ خطے میں معاشی صورت حال میں بہتری آنے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کی جانب منتقل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں اور یٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کی جارہی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرینگے: وزیراعظم کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے لہٰذا آج اس میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی، ایران کے صدر نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرونگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے 3 مہینے پہلے جنگ چھڑنے پر تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی لیکن جنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، یقیناً اس میں مزید کمی آئے گی، جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے، اس وقت ہمارے وسائل محدود تھے، آج تیل اور پیٹرول کی ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، آج اس میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیاجائےگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، نائب وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بھی بھرپور حصہ ڈالا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے حوالے سے اپنا پورا کردار ادا کیا، قائد حزب اختلاف کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، اس کامیابی میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے، ہمیں کریڈٹ لینےکا کوئی شوق نہیں بلکہ قوم کوکریڈٹ دلوانے کا جوش و جذبہ ذہنوں پر سوار تھا۔وزیراعظم نے بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، ایران کے صدر نے ہمیں اس میں شرکت کی دعوت دی، میں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے اور پاکستان کا وفد وہاں موجود ہوگا، ہم دو ایسے بھائی ہیں جو آئندہ آنے والے وقتوں میں انتہائی قربت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

گوردوارہ دوہرے قتل کیس کا معمہ حل، پولیس اہلکارقاتل نکلا

مردان کے علاقے بابو محلہ میں واقع تاریخی گوردوارہ کے اندر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کیس کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم ایک پولیس اہلکار نکلا ہے، جس نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر اس افسوسناک واقعے کو انجام دیا۔ڈی پی او مردان مسعود احمد بنگش نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم شیر شاہ پولیس فورس کا اہلکار ہے، جس کا تعلق تحصیل گڑھی کپورہ کے گاؤں گڑھی دولت زئی میخیل سے ہے جبکہ وہ حالیہ طور پر ایران آباد مردان میں رہائش پذیر تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ماضی میں بابو محلہ گوردوارہ میں تعینات رہ چکا تھا اور تقریباً تین سال قبل تبادلے کے باعث پیدا ہونے والی رنجش اس سنگین جرم کا بنیادی محرک بنی۔ڈی پی او کے مطابق وقوعہ کے فوراً بعد خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید تفتیشی ذرائع، سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کرتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم تک رسائی حاصل کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کیس کی تیز رفتار اور مؤثر تفتیش کے نتیجے میں نہ صرف ملزم کو گرفتار کیا گیا بلکہ واردات کے محرکات اور پس منظر کو بھی بے نقاب کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی، قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے بابو محلہ گوردوارہ کے اندر گھس کر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی پر فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ سکھ برادری اور مختلف سماجی حلقوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کی جانب سے کیس کے فوری سراغ اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ مقتولین کے لواحقین نے انصاف کی فراہمی کے لیے مکمل قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ، اثاثے منجمد

امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک افراد اور اداروں کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد اور کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جو حزب اللہ کے لیے مالی معاونت اور فنڈز کی ترسیل میں مبینہ طور پر کردار ادا کر رہے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی بھی شامل ہیں جن پر ایران سے مالی رقوم کی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسی طرح لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر حزب اللہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کے تحت نامزد تمام افراد اور اداروں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اور غیرملکی اداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیس جون سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: 20جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نرمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کی بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ پیٹرول 20 اور ڈیزل36 روپے سستا کرنے اور لیوی بڑھانے کی خواہشمند ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں 20 جون سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرول پمپ پر ایک بے مثال ریلیف ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا انتباہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی یا فریق مخالف کی جانب سے غیر ضروری اور سخت مطالبات سامنے آئے تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن ردعمل دینے سے گریز نہیں کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے واضح کیا کہ ملک کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے معاہدے کی شقوں اور شرائط پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس پر سنجیدگی سے عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدے میں بد نیتی دکھائی گئی یا فریق مخالف نے وعدوں کی خلاف ورزی کی تو ایران سخت مؤقف اختیار کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کی صورت میں جوابی ردعمل نہ صرف فوری ہوگا بلکہ پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران ماضی میں بھی جنگی حالات میں اپنے مؤقف پر قائم رہا ہے اور اگر دوبارہ اسی راستے پر مجبور کیا گیا تو اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوگا۔انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر صورتحال میں مؤثر ردعمل دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

خیبرپختونخوا کا کا بجٹ آج پیش ہوگا، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ متوقع

حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا 2170ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ آج پیش کرنے جا رہی ہے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں، تنخواہوں، پنشن اور سماجی شعبوں کے لیے بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کو50 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے، جس کے باعث یہ بجٹ خسارے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔بجٹ میں صوبہ خیبر پختونخوا کو وفاق کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہزار 443 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، پن بجلی خالص منافع کی مد میں 105 ارب سے زائد، سال بھر کے دوران صوبہ کے اپنے وسائل سے آمدن کا تخمینہ 180 ارب روپے لگایا گیا ہے،فنانس بل کے مطابق مجموعی بجٹ کا حجم 2170 ارب روپے سے زائد خسارے کا ہے، جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 519ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔صوبائی حکومت اپنے وسائل سے 235ارب روپے، بین الاقوامی امدادی اداروں کی جانب سے 150ارب، ضم اضلاع ترقیاتی پروگرام کی مد میں 27ارب اور ضم اضلاع تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کیلئے 52ارب روپے جبکہ ترقیاتی پروگرام کا دو فیصد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔صوبائی بجت میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے یعنی بندوبستی اضلاع کیلئے 47ارب اور ضم اضلاع کیلئے 8ارب مختص کرنے کی سفارش ہے۔خیبرپختونخوا بجٹ 27 – 2026 میں تنخواہوں اور پنشن میں 7،7 فیصد اضافہ کا امکان ہے، جبکہ 2022 اور 2025 کے ایڈہاک ریلیف کو ضم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، اس کے علاوہ وفاقی پالیسی کے مطابق تنخواہوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 50 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، ہسپتالوں کیلئے ادویات کی مد میں 15 ارب روپے رکھے جائیں گے ، بجٹ میں کالجز اور یونی ورسٹیوں کے طلبا کو بلاسود قرضے دینے کی بھی تجویز ہے، محکمہ اعلی تعلیم کیلئے 50ارب سے زائد رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔بجٹ میں قرضوں پر سود کی رقم حکومت کی جانب سے ادا کی جائے گی ، چھوٹی صنعتوں کو 50 فیصد مارک اپ پر قرضہ دئیے جائیں گے، بجٹ میں خواتین کو روزگار اور ملک سے باہر جانے والے افراد کو بھی بلاسود قرضے دینے کی تجویز ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم اب صوبائی حکومت نے پورے سال کیلئے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجٹ کی منظوری کیلئے آج صبح صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد بجٹ صوبائی ایوان میں پیش کیا جائیگا۔یاد رہے کہ وفاق، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بجٹ کے بعد اب خیبرپختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2026-27 کا 2170ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ آج پیش کرنے جا رہی ہے

بالی وڈ نے میرا مشہور گانا نچ پنجابن چوری کیا: ابرار الحق کا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ نے میرا مشہور گانا ‘نچ پنجابن’ جعلی دستاویزات بنا کر چورا کیا۔حال ہی میں ابرارالحق نے جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان مبشر ہاشمی کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔میزبان نے گلوکار سے ان کا مشہور گانے کے حقوق غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر گلوکار نے کہا کہ میں نے اپنا مشہور گانا’ نچ پنجابن’ بالی وڈ کو نہیں بیچا، جب میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے مجھے دلچسپ جواب دیا۔ابرار الحق نے یہ بھی کہا کہ مجھے بولا گیا کہ آپ کا ایک دوست ہارون ہے آپ اس سے پوچھیں، ہم نے یہ گانا ہارون سے لیا تھا جس پر میں نے انہیں کہا کہ میں نے گانا ہارون کو نہیں دیا یہ میری ملکیت ہے۔ابرار الحق نے انکشاف کیا کہ میرے جعلی دستخط کے ساتھ جعلی دستاویزات بنا کر رکھے ہوئے ہیں، صرف میرے ساتھ نہیں بالی وڈ نے بہت سارے آرٹسٹ کے ساتھ یہ ہی کیا ہوا ہے، انہیں معلوم ہے کہ کیسے بات کو توڑ موڑ کرکے پیش کرنا ہے۔

فاطمہ ثناء نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار آل راؤنڈ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں فاطمہ ثناء کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باجود پاکستان ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکلات کا شکار تھی اور ایک وقت پہ 50 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے لیکن فاطمہ ثناء نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی تھی۔اس دوران انہوں نے طوبیٰ حسن کے ساتھ ریکارڈ پارٹنرشپ بھی قائم کی۔وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور کرنے والی کھلاڑی بھی بن گئیں۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم باآسانی کامیابی کی جانب بڑھ رہی تھی مگر فاطمہ ثناء نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کو دلچسپ بنا دیا۔انہوں نے اہم مواقع پر حریف ٹیم کے نمایاں بلے بازوں کو آؤٹ کیا تاہم جنوبی افریقا نے آخرکار ہدف حاصل کر لیا۔تاہم فاطمہ ثناء ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری بنانے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی کپتان بن گئیں