ایران معاہدہ: پاکستان کی معاونت پر ٹرمپ کا بڑا بیان، قیادت کو خراجِ تحسین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایرانیوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور ان لوگوں سے واقف تھےاس لیے ایران کے ساتھ امن مذاکرات میں پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سابقہ معاہدے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی تک نئے ایرانی رہنما سے بات نہیں کی ہے مگر وہ کافی ہمت رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین سے کہا وہ ایران کے تنازع سے دور رہے، ایران کے ساتھ تنازع میں شامل نہ ہونے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ذاتی طور پر چین سے کہا وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل پر بہت زیادہ انحصار کے باوجود مداخلت نہ کرے اور چینی صدر شی جن پنگ نے تنازعہ سے باہر رہنے پر اتفاق کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ رواں سال ترکی جائیں گے اور 2026 میں ہی کسی وقت چین کا ایک اور دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا چینی صدر شی جن پنگ ستمبر میں یہاں آ رہے ہیں لیکن ہم چین میں ہونے والی ایک بڑی کانفرنس کے لیے واپس جا رہے ہیں۔
اس سے قبل عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر خطاب میں کہا کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر مفلوج کرنا بھی شامل ہے۔
صدر ٹرمپ ے اپنی کامیابیاں گنواتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ امریکی فوج نے محض ایک ہفتے کے اندر ایران کی پوری بحریہ، فضائیہ اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا۔ ہم نے ان کا سب کچھ مٹا کر رکھ دیا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ابھی مزید کم ہوں گی، تیل کی کمپنیاں مجھ سے اب تو خوش ہوجائیں۔
واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر، ایرانی ہم منصب سمیت ثالث پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اپنے ملک میں بیٹھ کر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد آبنائے ہرمز کھل گئی اور تیل قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آم ضرور کھائیں، مگر حد سے زیادہ نہیں! پسندیدہ پھل کے ممکنہ نقصانات بھی جان لیجیے

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور گرمیوں میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو اس کے ذائقے کا دلدادہ نہ ہو۔ یہ نہ صرف مزیدار بلکہ وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے، تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ کسی بھی چیز کی طرح آم کا ضرورت سے زیادہ استعمال بھی صحت کے بعض مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق آم میں قدرتی شکر کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، اسی لیے اس کا بے تحاشا استعمال بعض افراد میں جلد کے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ زیادہ میٹھا کھانے سے جسم میں سوزش بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں چہرے پر کیل مہاسوں کی شکایت پیدا ہونے یا پہلے سے موجود مہاسوں میں شدت آنے کا امکان رہتا ہے۔آم کا حد سے زیادہ استعمال وزن بڑھنے کی ایک وجہ بھی بن سکتا ہے۔ چونکہ اس میں قدرتی مٹھاس وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے، اس لیے جسمانی سرگرمی کم رکھنے والے افراد اگر زیادہ آم کھائیں تو اضافی کیلوریز وزن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ہاضمے کے حوالے سے بھی احتیاط ضروری ہے۔

امریکا ایران معاہدہ: 4 دن میں 2 کھرب ایرانی ریال کی خریداری

کراچی: ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 روز کے دوران میں ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران اور امریکا کے مابین معاہدے کے پہلے روز 40 ارب ایرانی ریال کی خریداری ہوئی تھی۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکا کے مابین امن معاہدے کے بعد کے 4 دن کے بعد ملک بھر میں 2 کھرب ایرانی ریال خرید لیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی ریال کی طلب اور قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور قطر کی ثالثی سے طے پایا جس میں امریکا نے اسرائیل سے جبکہ قطر نے ایران سے بات چیت کی۔ایک اسرائیلی ذریعے نے عبرانی میڈیا کو تصدیق کی کہ جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے بفر زون میں موجود رہے گی۔ذرائع کے مطابق اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کی جانب سے کوئی حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ،الرٹ جاری

: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنےکا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں بارشیں، تیز ہوائیں اور گرج چمک کا امکان ہے، جس کے باعث خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے حوالے سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں فلیش فلڈ، لینڈ سلائیڈنگ اور GLOF کا خطرہ ہے۔خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان سمیت صوبہ بھر کے بالائی اضلاع میں برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام حساس علاقوں میں ہائی الرٹ برقرار رکھا جائے، صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے، ریسکیو مشینری اور عملہ تیار رکھا جائے اور ہنگامی انخلا کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ دریاؤں، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہیں، شدید بارش کے دوران پانی کے تیز بہاؤ سے بچیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں

اسرائیل کو میں کنٹرول کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے تعلقات اچھے ہیں، تاہم کبھی کبھار ہمیں نیتن یاہو کو تھوڑا سا عقل کے دائرے میں رکھنا پڑتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک سکتے ہیں، ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اسرائیل ان کا بہت احترام کرتا ہے اور وہ وہی کرتے ہیں جو میں کہتا ہوں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نہ ہوتا تو اسرائیل تباہ ہو چکا ہوتا اور اس کا کریڈٹ امریکی فوجی طاقت، خصوصاً بی-2 بمبار طیاروں اور امریکی حمایت کو دیا۔حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان لبنان اور ایران سے متعلق پالیسیوں پر اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔ٹرمپ نے بعض اسرائیلی کارروائیوں کو “زیادہ سخت” قرار دیا اور نیتن یاہو پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا تھا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ طور پر رواں سال شرح سود کم نہ ہونے، عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط ہونے، روسی اور ترکیہ کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے گولڈ کے ذخائر فروخت کیے جانے سے عالمی بلین اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 149 ڈالر کی بڑی نوعیت کمی سے 4ہزار 156ڈالر کی سطح پر آگئی۔
کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار 900روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 38ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت 13ہزار 410روپے کی کمی سے 3لاکھ 74ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی

خیبرپختونخوا” کا48ارب حسارے کے ساتھ 2170ارب کا بجٹ پیش

خیبرپختونخوا” کا48ارب حسارے کے ساتھ 2170ارب کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے،مالی سال 2026-27 کے لیے 2170 ارب روپے کا بجٹ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پیش کیا ،بجٹ میں 1645.708 ارب روپے جاری اخراجات اور 524.292 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کئے ہیں،مجموعی وصولیوں کا تخمینہ 2122 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کاکہنا تھا کہ48 ارب روپے کا متوقع خسارہ صوبائی بچتوں سے پورا کیا جائے گا، نیا قرض نہیں لیا جائے گا، بجٹ دستاوہز کے مطابق صوبائی محصولات کا تخمینہ 182.41 ارب روپے مقرر، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 ارب روپے اضافی ہیں،مالی سال 2026-27 بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا،بجٹ کو نو موضوعاتی شعبوں کے گرد ترتیب دیا گیا، امن و امان اور عوامی تحفظ بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا پولیس کا بجٹ بڑھا کر 191.393 ارب روپے کر دیا گیا، پولیس بجٹ میں 185 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،پولیس پروکیورمنٹ پلان کے لیے 14.5 ارب روپے مختص، جدید اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں، اے پی سیز، ڈرونز اور اینٹی ڈرون سسٹمز خریدے جائیں گے،پولیس کی ماہانہ آپریشنل سپورٹ کے لیے 7.9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،بجٹ میں 2022 اور 2025 کے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے، کنونس الائونس میں 50فیصد اضافے اور سپیشل الاؤنس کو 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے تعلیم کے شعبے کیلئے 468 ارب 37 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے 419 ارب 73 کروڑ روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
صحت کے شعبے کا بجٹ بھی بڑھا کر 334 ارب 87 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے جو گزشتہ سال 275 ارب 79 کروڑ روپے تھا۔
بجٹ تقریر کے مطابق بجٹ میں پشاور میں مفت وائی فائی سہولت کی فراہمی کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے اور صوبے میں سائبر سکیورٹی آپریشن سنٹر کے قیام کیلئے 90 کروڑ روپے کی سکیم تجویز کی گئی ہے۔مختلف اضلاع میں نئے سیف سٹی منصوبے شروع کیے جائیں گے، پشاور میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی جائے گی،ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیسنگ کے لیے 1 ارب رہے مختص کر دیے ہیں،پبلک سیکٹر یونیورسٹییز کے لیے گرانٹ ان ایڈ بڑھا کر 11.8 ارب روپے کر دی گئی ہے،5 ارب روپے کی لاگت سے خیبر انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ اینڈ ماڈرن سائنسز کے قیام کا منصوبہ شامل ہے ،5 ارب روپے کی لاگت سے ٹرائیبل میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا،صوبے میں 14 نئے گورنمنٹ کالجز کی تعمیر کے لیے 363 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں،نوجوانوں کے لیے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے،یونیورسٹی طلبہ کے لیے بلا سود قرضوں کی مد میں 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، زرعی گریجویٹس کے لیے بلاسود قرضوں کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے،گڈ گورننس اقدامات کے لیے 19.3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، عوامی خدمات کی فراہمی، شفافیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی، سہیل آفریدیکا کہنا تھاآی ڈی پیز کے لیے 17 ارب روپے مختص،وفاق کی جانب سے ٹی ڈی پیز فنڈز 2022 سے جاری نہ ہونا تشویشناک ہے۔

خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز، اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی اور احتجاج دیکھنے میں آیا۔بجٹ تقریر شروع ہونے سے قبل اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر وزیراعلی سہیل آفریدی کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔بعد ازاں اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر واپس چلے گئے جس کے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا، تاہم کچھ دیر بعد خواتین اپوزیشن ارکان ایک بار پھر اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئیں اور احتجاج شروع کردیا۔اس دوران حکومتی ارکان نے بھی نعرے بازی کی جس سے ایوان میں ہنگامہ آرائی بڑھ گئی اور بجٹ تقریر ایک مرتبہ پھر روکنا پڑی۔اسمبلی ذرائع کے مطابق خواتین اپوزیشن ارکان کو وزیراعلی کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا، جبکہ ایوان میں صورتحال کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری رہیں۔

خیبرپختونخوا بجٹ: مزدور کی اجرت 45 ہزار روپے کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بجٹ 27-2026ء کے دوران مزدور کی اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے.نوجوانوں کیلئےبھی ایک خوشخبری رکھی گئی ہے، جس کے مطابق سالانہ صوبائی بجٹ کے دوران نوجوانوں کیلئے ڈیڑھ ارب کی لاگت سے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.خیبر پختونخوا حکومت نے رواں سال کے دوران سرکاری جامعات کی گرانٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے مطابق 10 ارب کی گرانٹ آئندہ برس کیلئے بڑھا کر 11 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ کردی.یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں مزدور کا خاص خیال رکھتے ہوئے مزدورں کی اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی سفارش کردی