Pakistan

ملزم گرفتار مزنگ میں اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

لاہور کے علاقے مزنگ میں اسکوٹی سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم غلام مصطفیٰ عمیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واقعہ 20 اکتوبر کو مزنگ لنک روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے لڑکی کو روک کر زمین پر پٹخا، بال کھینچے اور تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں لڑکی کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ اس کا لیپ ٹاپ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *