Pakistan

مفتی محمود مرکز نشانے پر پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، مرکز مفتی محمود بھی نشانے پر آ گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، اس دوران مرکز مفتی محمود بھی نشانے پر آ گیا۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق مفتی محمود مرکز کا کچھ حصہ بھی تجاوزات میں شامل ہے، جسے مسمار کرنے کے لیے پی ڈی اے پشاور کے ڈائریکٹر جنرل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنڑول زوہیب حسن نے نوٹس جاری کر دیا، اور اس حوالے سے وضاحت کی کہ انتظامیہ کے مطابق مرکز 52 فٹ میں اتا ہے۔ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر ویسٹ اور ڈی جی کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کی ہدایات پر، سی ایم جی پی ویسٹ زون کے تجاوزات ہٹانے والے عملے نے ‘وزیراعظم سٹیزن پورٹل’ اور ‘عوام اختیار پورٹل’ پر موصول ہونے والی شکایات کے پیشِ نظر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔یاد رہے کہ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد علاقے خالی کرا لئے، اور اب اس خالی کرائی گئی جگہوں کو دوبارہ سے شہر کی خوبصورتی کیلئے استعمال میں لائے جانے کیلئے پلاننگ کی جا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *