World

بھوکا خاندان افغانستان میں 58 بچوں کا باپ کفالت سے پریشان، غذائی بحران کے باعث بچے بھوکے سونے پر مجبور۔

افغانستان کے صوبہ ارزگان سے تعلق رکھنے والے محمد صادق چار بیویوں سے 58 بچوں کے والد ہیں اور اپنے بڑے خاندان کی کفالت کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ کار ڈیلرشپ پر کام کرتے ہیں اور ایک گاڑی فروخت ہونے پر تقریباً ایک ہزار افغانی کماتے ہیں، جو خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ غربت کے باعث بعض بچے بھوکے سوتے ہیں، جبکہ کئی کے پاس جوتے بھی نہیں۔ خاندان دن میں صرف دو وقت کھانا کھاتا ہے اور سردیوں میں کئی افراد ایک ہی کمبل استعمال کرتے ہیں۔ محمد صادق نے حکومت اور امدادی اداروں سے بچوں کی خوراک اور تعلیم کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں رواں موسم سرما کے دوران تقریباً ایک کروڑ 92 لاکھ افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *