Blog
ایران کا انتباہ نئی جنگ پر امریکا کو سخت جواب دینے کی دھمکی

تہران: ایرانی عہدیدار محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں دس گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے ابھی اپنی تمام فوجی صلاحیتیں استعمال نہیں کیں اور وہ جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، تاہم کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں اس کے پاس مسلسل جوابی حملوں کے لیے ضروری وسائل موجود ہیں۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جنگ ختم کرنے سے متعلق ایران کی تجویز کو مؤخر کر دیا ہے، جس کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کے لیے کوئی واضح اور عملی منصوبہ موجود نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ ایران پر نئی جنگ مسلط کی گئی تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی