Blog
براہِ راست پروازیں کراچی اور مالدیپ براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت، تجارتی حجم بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تجارت کا حجم 13 ملین ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان مالدیپ بزنس فورم میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری جہاز رانی کا شعبہ انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک کو اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستانی کمپنیوں کو اپنے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
حکام کے مطابق براہِ راست پروازوں کے آغاز اور تجارتی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔