ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے تاریخی کارنامہ انجام دیا اور بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل نے کہا کہ امن ہو یا جنگ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہیں۔انہوں نے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو کئی حد تک لاچار کر دیا تھا اور ہمارے شاہینوں کے باعث دشمن فضائی حدود کے قریب بھی نہیں بھٹک سکا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے گرا کر فضائی برتری ثابت کر دی۔ایئر وائس مارشل نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی۔ پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی اور ہم دشمن کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو مانیٹر کر رہے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے بارڈر پر مضبوط سیف گارڈ رکھا ہوا تھا اس لیے دشمن ہمارے بارڈر کے قریب آنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا جبکہ بھارت کو اپنی فورس کو ری الائن کرنا پڑا۔پاک فضائیہ کے سینیئر افسر نے بتایا کہ ہم نے جارحانہ فلائٹس جاری رکھیں اور ٹرائی سروس پلانز گائیڈنس طے کی، سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا۔ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کے 8 طیارے گرائے جس میں 4 رافیل طیارے بھی شامل تھے، ہم نے بھارت کا ایک بغیر پائلٹ طیارہ بھی گرایا، اب ہمیں پہلی بار کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 تھا
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب ترقی کرے گا اور باقی صوبے ترقی نہیں کریں گے تو وہ صرف پنجاب کی ترقی ہے، پاکستان کی ترقی نہیں۔وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے قابل تجدید توانائی (سولر بجلی)، سیف سٹیز، لیپ ٹاپ اسکیم و یوتھ بزنس و ایگری لون اسکیم کا افتتاح اور گلگت بلتستان میں 4 دانش اسکولز کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب اور سندھ ترقی کرے گا اور بلوچستان اور کے پی ترقی نہیں کریں گے تو یہ صرف دو صوبوں کی ترقی ہے، پاکستان کی ترقی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کی اس دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے اوربرابر کے نہ ہوں تو وہ پاکستان کی ترقی نہیں ہے۔پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ دانش اسکول کی بنیاد رکھی، گلگلت بلتستسان میں 4 دانس اسکول قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین مقامات کا دورہ کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہونہار، قابل اور محنتی بچوں سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، بچوں نے شبانہ روز محنت کرکے لیپ ٹاپ حاصل کیے۔
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔ ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم نے دکھائی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور معرکہ حق میں ہم نے جنگ کی جہت کو بدل دیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وار میں دشمن کو جنگ میں شکست دی جو فضا، زمین، سمندر اور سائبر میں تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے جھوٹا بیانیہ بنا رہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث ہے اور بھارت نے بیانیے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے اور پہلگام واقعے پر بغیر تحقیقات لمحوں میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا ڈرامہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا، بھارت خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے، بھارت بتائے کس دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا؟ بھارت اپنے لوگوں سے دہشت گردی کرواتا ہے اور الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔ افغان طالباب کے نام نہاد وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے آج تک ثبوت سامنے نہیں لا سکا، پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج ہوگئی پہلگام واقعے کو ایک سال گزر گیا، ثبوت کہاں ہیں؟انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں جو کچھ ہوا پاکستان ہی نہیں بلکہ ہندوستان کا بچہ بچہ بھی جانتا ہے، بھارت کو نصیحت ہے کہ سچ بولنا سیکھے۔ بھارت میں اقلیتوں پر ہندوتوا ذہنیت مسلط کی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کے سیاست دان، سیاست دان کم ار جنگجو زیادہ لگتے ہیں۔ بھارت کی پروفیشنل فوج کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ بھارتی سیاست دان ہندوتوا کے نعرے اور اکھنڈ بھارت کی باتیں کر رہے ہیں، اگر یہی زبان استعمال کرنا ہے سامنے آ جاؤ پھر۔انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی پراکسیز کا پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اب بھی انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، شکست کا غصہ ہے اسی لیے کبھی فتنۃ الخوارج تو کبھی فتنۃ الہندوستان کا استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خطے کو استحکام کون دے رہا ہے، پاکستان ہی دے رہا ہے اور خطے میں امن کے لیے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کر رہا ہے۔ ہمارے عزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، دو نیوکلیئر ریاستوں کے درمیان جنگ پاگل پن ہےانہوں نے کہا کہ 14 اگست کو پاور پوٹینشل کی چھوٹی سی جھلک عوام کو دکھائیں گے، مقصد یہ ہے کہ وہ بعد میں یہ نہ کہیں کہ بتایا نہیں تھا۔ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جب ہم اس سال کا احاطہ کرتے ہیں، ہم احاطہ کریں گے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک سارا سال کیا کرتا رہا۔ یہ سندور سے نکلتے کیوں نہیں، سندور تو خواتین کو لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب معاملہ ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں، بھارت کشمیری مسلمانوں اور منی پور کے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ ایک پاکستان اور دوسرا فیلڈ مارشل دن رات بھارت کے خواب میں آتے ہیں
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں 8 لاکھ 85 ہزار بچوں اور دیہی خواتین کے لیے نئی نقد امداد کی منظوری دی گئی، جبکہ ابتدائی بچپن کی نشوونما کے لیے 14 ارب روپے کے بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
اس پروگرام کے تحت پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کے لیے سہ ماہی 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بچوں کی نشوونما کی باقاعدہ نگرانی، غذائیت سے متعلق رہنمائی اور تعلیمی تیاری کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ دیہی خواتین کو غیر پیداواری عرصے میں ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ استحکام فنڈ کا مقصد دیہی خواتین کو قرضوں کے بوجھ اور غذائی عدم تحفظ سے بچانا ہے۔ بریفنگ کے مطابق ممتا پروگرام کو 22 اضلاع تک فعال کیا جا چکا ہے جس سے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ 56 ارب روپے کے بجٹ سے مختلف سماجی تحفظ پروگرام جاری ہیں۔
بورڈ نے ماؤں کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے نیا ہائبرڈ پیمنٹ ماڈل بھی منظور کیا، جبکہ حمل اور کم عمر بچوں کے لیے مکمل اور جزوی ادائیگیوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے پسماندہ علاقوں تک پروگرام کی توسیع، مزید 7 اضلاع کو ممتا پروگرام میں شامل کرنے، اور ضلع و تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں “ممتا ڈیسک” قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، سبی، تربت اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب، ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے سخت گرمی میں شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔
معرکۂ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج نے اہم پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر پاک افواج، خصوصاً پاک فضائیہ، قومی دفاع کی ایک فیصلہ کن اور تاریخی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، ادارہ جاتی عزم کو مزید مستحکم کیا اور پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا۔
پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ سسٹمز اور niche و disruptive صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے، ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق معرکۂ حق کے دوران انجام دیے گئے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد، غیر معمولی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے، پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے پاکستانی قوم کے اعتماد، حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، جبکہ اس کی مسلح افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں، پاکستانی مسلح افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش اور ہر صلاحیت کا محور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کا فروغ ہے پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور خودمختار برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال اور دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے مکمل طور پر باخبر ہیں، پاکستانی مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدیدصلاحیتوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہیں پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، مرکوز اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت یا دشمن کے عزائم کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، معرکۂ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت، تیاری اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا، اِن شاء اللہ
مسلح افواج نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج رات پوری قوم پاک فضائیہ کے ہر جوان، افسر اور اہلکار کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی، انتھک محنت اور غیر معمولی آپریشنل توجہ پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جنہوں نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی قوم کی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے، پاک فضائیہ نے اپنے عزم، مہارت اور جذبۂ قربانی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے پاک فضائیہ اپنی پیشہ ورانہ برتری، جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث آج بھی دنیا کی بہترین فضائی افواج میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اِن شاء اللہ ہمیشہ “Second to None” رہے گی اور اس عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مولانا محمد ادریس ترنگزئی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ممتاز عالمِ دین، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی صاحب کی بزدلانہ قاتلانہ حملے میں شہادت کی خبر پر دل انتہائی رنجیدہ کر ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ علم و تقویٰ کا یہ ستارہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اُمید ہے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت اور آبنائے ہرمز میں “پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پر روکنے کے بروقت اعلان پر ان کا شکر گزار ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر برادر ممالک، بالخصوص مملکتِ سعودی عرب اور میرے عزیز بھائی ولی عہد اور وزیر اعظم سعودی عرب، شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر فراخدلانہ ردعمل اس حساس دور میں علاقائی امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’پاکستان ان تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے لیے پرعزم ہے جو تحمل اور مکالمے و سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کو فروغ دیتی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پختہ امید ہے کہ موجودہ پیش رفت ایک ایسے پائیدار معاہدے پر منتج ہوگی جو خطے اور اس سے آگے دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنائے گا۔
کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ڈسکوز نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی، جس کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی۔ڈسکوز نے درخواست میں کہا ہے کہ سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی، انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کی مرحلہ وار بندش کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی معاملات کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی، ’یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی سلامتی اور وسائل کے مؤثر انتظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پشاور میں قونصل خانہ نہ ہونے کے باوجود پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی پالیسی ترجیحات اپنی جگہ برقرار ہیں۔
بیان کے مطابق ’ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ با معنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی سلامتی کو تقویت دی جا سکے اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے امریکہ، پاکستان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم رہے گا۔










