حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا۔
وزیرپیٹرولیم اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کر کے عالمی بحران اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں کی صورت حال کے پیش نظر سبسڈی صرف مخصوص طبقے کو دی جائے گی۔
پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنےکا اعلان، موٹرسائیکل والوں کو ہر ماہ 2 ہزار کی سبسڈی ملے گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل فی لیٹر 184 روپے 49 پیسے مہنگا
میٹرک امتحانات میں شفافیت کے دعوے دھرے رہ گئے ، پشاور میں اردومضمون کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی آوٹ ہوگیا اردو مضمون کے ایم سی کیوز امتحان شروع ہونے سے پہلے منظرعام پر آگئے، گزشتہ روز اسلامیات کا پرچہ بھی آو ٹ ہوگیا تھا، تعلیمی بورڈ امتحانی نظم برقرار رکھنے میں ناکام ںطر آرہا ہے پرچوں کے مسلسل آوٹ ہونے کی وجہ سے ذہین طلبہ اور والدین مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 77 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 88 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 71 گھروں کو جزوی جبکہ 17 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت ،کرم، ہنھگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر ،باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بنوں کی انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو امداد جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
ہی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ یہ بارشوں کا نیا سلسلہ یکم اپریل سے 4 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے لیے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اپریل 2026ء کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک افغان سرحد کے ساتھ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خارجیوں کے اس گروہ کو نشانہ بنایا۔ درست اور مہارت سے کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
اس جھڑپ سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ مہم عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔
انہوں نے کامیاب کارروائی میں 8 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاکستان نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 56 ارب روپے سے زائد نیا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 20 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم ریونیو نظام کو ڈیجیٹل بنانے پر خرچ کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق 56 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا مقصد ٹیکس اور کسٹمز نظام میں شفافیت اور بہتری لانا ہے، پوائنٹ آف سیل سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ کو فروغ دینا پلان میں شامل ہے۔ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے ریونیو سسٹم میں خامیاں دور کی جائیں گی، ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانا اور تجارتی عمل کو آسان اور شفاف بنانا بھی اہداف میں شامل ہے، معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا، خودکار اور جدید ریونیو سسٹم کے قیام کی طرف بھی پیشرفت ہوگی۔حکام کے مطابق ایف بی آر نظام کو جدید بنانا منصوبے کا حصہ ہے۔
: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا۔ حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں معاذ صداقت اور شرجیل خان کی جارحہ بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں پر 225 رنز اسکور کیے۔
معاذ صداقت 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان 51 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، عرفان خان نے 22 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم نے 2 ، محمدنواز ، ایشٹن ٹرنر اور پیٹر سیڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 226 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 19 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان 57 گیندوں پر 106رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نے46 اور شان مسعود نے 29 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ ایونٹ میں حیدرآباد کی مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان نے اب تک اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل
وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لیے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو ’صفر‘ یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘ نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت اس چیک کے نفاذ کے بعد اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر دیا جانے والا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم پر شامل تو ہو جائے گی، تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے کی صورت میں ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔
ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان ایک اہم (سہ فریقی) اجلاس منعقد ہوا جس میں علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور تعلقات کی بہتری کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا۔چینی حکام نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مثبت اقدامات ناگزیر ہیں۔اجلاس میں سیکیورٹی، سرحدی معاملات اور اقتصادی روابط سمیت اہم امور زیر غور آئے جبکہ شرکا نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔سہ فریقی ملاقات خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے جب کہ وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسپن وام-1 منصوبے کا افتتاح کر دیا، ماڑی انرجیز نے کہا کہ اسپن وام-1 دریافت سے پاکستان کی توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی،اسپن وام-1 سے ابتدائی پیداوار 40 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔
وزیرستان بلاک سے مجموعی گیس فراہمی تقریباً 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک پہنچ گئی، وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔
ماڑی انرجیز نے کہا کہ شیوا-1 اور اسپن وام-1 کو قومی گیس گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی ترقی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔
منصوبہ ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پیٹرولیم پر مشتمل جوائنٹ وینچر ہے، ماڑی انرجیز کے مطابق وزیرستان میں مزید تلاش و پیداوار کے منصوبوں کی توقع ہے۔










