Blog
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 12 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کا 5 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اب صوبائی اسمبلی کا اجلاس 12 اکتوبر کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی کرنے کی ایک وجہ حکومتی ارکان اسمبلی کی لانگ مارچ میں مصروفیات بھی بتائی گئی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پہلے 5 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا، تاہم موجودہ سیاسی سرگرمیوں اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث اجلاس کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوا، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مارچ کے اگلے مراحل کے لیے روٹ بھی جاری کیا ہے