Blog
بلاول نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید طویل کیوں ہو سکتی ہے؟ اس حوالے سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ طرز سیاست برقرار رہا تو عمران خان کی قید مزید طویل ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی صورت میں سابق وزیراعظم جیل میں گزارے گئے عرصے کے حوالے سے آصف علی زرداری سے بھی آگے نکل سکتے ہیں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی سیاسی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتدار اور قید کی صورت حال بدلتی رہتی ہے۔ یہاں آج جیل میں موجود سیاست دان کل اقتدار میں بھی آسکتا ہے، تاہم تحریک انصاف کے لیے ضروری ہے کہ وہ انتہا پسندانہ سیاسی رویہ ترک کرے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے تحریک انصاف کو درپیش تنازعات کی بنیادی وجہ اس کی انتہا پسندی اور سیاسی بائیکاٹ کی روش کو قرار دیا