Pakistan

وزیراعلیٰ بال بال بچ گیا وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے پروں میں لینڈنگ کے دوران پارٹی پرچم پھنس گیا تھا

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے آغاز کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سرکاری ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچے جہاں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے موقع پر ایک کارکن کا پارٹی پرچم ہیلی کاپٹر کے پروں سے ٹکرا گیا۔سہیل افریدی کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی لینڈ کرگیا تو پی ٹی آئی کے کارکنان ان پر ٹوٹ پڑے اور ہیلی کاپٹر کی طرف بڑھے، اسی دوران ایک کارکن کا پارٹی پرچم ہیلی کاپٹر کے پروں میں پھنس گیا تاہم خوش قسمتی سےکوٸی زخمی نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *