05 Aug Pakistan پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر آج منایا جا رہا ہے صدر مملکت اور وزیراعظم کے یوم استحصال کشمیر پر پیغامات جاری Posted by broadifydigital@gmail.com August 5, 2026 0
04 Aug Pakistan پشاور : میٹرک نتائج کا اعلان ، اومامہ علی 1182 نمبرز لے کرسرفہرست 95 ہزار 496 میں سے 66 ہزار 988 پاس 27 ہزار 788 فیل ہوئے Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan آئی ایم ایف سستی بجلی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہا: وزیرتوانائی آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ چند ماہ سے مذاکرات جاری ہیں،اویس لغاری Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan جنوبی وزیرستان، مارٹر گولہ گرنے سے تین خواتین جاں بحق، 5افراد زخمی متاثرہ خاندان پتھریلی زمین پر عارضی خیموں میں رہائش پذیر تھا،گولہ آگرا Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan یومِ شہدائے پولیس آج منایا جا رہا ہے، خصوصی تقریبات فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan ن لیگ کی اُلٹی گنتی شروع ہوچکی ہے: بلاول آزاد کشمیر الیکشن صاف شفاف نہیں، دھاندلی زدہ تھے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ن لیگ کے دوستوں کے لیے پیغام ہے کہ آپ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ صاف اور شفاف نہیں بلکہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، اس سب کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کو 9 انتخابی نشستوں پر کامیاب کروایا ہے۔بلاول بھٹو نےکہا میرپور اور مظفرآباد میں جو سیٹیں چوری کی گئیں وہ آپ کو واپس دلواؤں گا، پیپلزپارٹی ہمت نہیں ہارتی، ہم پیچھے نہیں ہٹتے اور نہ ہی میدان چھوڑتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی کہا تھا کہ 2024 انتخابات کی دھاندلی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں دہرایا گیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں فارم 47 کی حکومت کی یہ فارم 47 پلس کارروائی ہے، پیپلزپارٹی کو ہرانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ تھا Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan چہلم حضرت امام حسینؓ ،ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔ پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پیٹرول 4 روپےجبکہ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 4 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی ہے۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 389 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔ Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
04 Aug Pakistan عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل ہوگئیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری ہے، جس کے بعد ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ صرف ذخائر ہی نہیں بلکہ جغرافیائی سیاسی حالات، سپلائی اور طلب، اوپیک پلس کی پالیسیوں اور عالمی معیشت کی رفتار سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں سرمایہ کار امریکا کے تیل کے ذخائر، اوپیک پلس کے فیصلوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے، کیونکہ یہی عوامل عالمی تیل کی قیمتوں کا رخ متعین کریں گے Posted by broadifydigital@gmail.com August 4, 2026 0
03 Aug Pakistan محسن نقوی نےعجیب بات کی جو سمجھ سے بالاتر ہے: راناثنا یہ نہیں ہو سکتا آپ بات کریں اور نئے صوبے بن جائیں،مشیر وزیراعظم Posted by broadifydigital@gmail.com August 3, 2026 0