Pakistan

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان پیٹرول 4 روپےجبکہ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 4 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی ہے۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 389 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 4 اگست کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی ہے۔حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331 روپے 95 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 389 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کل رات بارہ بجے تک ہوگا۔

Newer
چہلم حضرت امام حسینؓ ،ملک بھر میں آج جلوس نکالے جائیں گے پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج ملک بھر میں جلوس نکالے جائیں گے۔کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے کنٹینر رکھ کر بند کر دیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔شاہراہِ قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور پیپلز چورنگی کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ حسن اسکوائر سے آنے والی ٹریفک شارع قائدین، سوسائٹی سگنل اور تین ہٹی کے راستے لسبیلہ چوک جا سکے گی۔ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ، گارڈن اور نشتر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو سکے گی۔ شارع فیصل سے آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل کے ذریعے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، جبکہ صدر سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناعشری جی 6میں ختم ہو گیا۔ پشاور میں چہلم کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہوا جبکہ لاہور میں امام حسین کے چہلم کامرکزی جلوس صبح حویلی الف شاہ اندرون دہلی گیٹ سے برآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا ۔شہدائے کربلا کے چہلم پر کوئٹہ میں قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری کےعلاقوں میں آج موبائل فون سروس معطل رہےگی۔حیدرآباد میں چہلم پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ حیدرآباد، مٹیاری، دادو، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ،جھرک میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے
Back to list
Older عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد کمی، خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل ہوگئیں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمتیں 13 جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 6.35 ڈالر کمی کے بعد 83.77 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 4.33 ڈالر کم ہو کر 80.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی محکمہ توانائی کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کے ذخائر 1983 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسٹریٹجک ذخائر سے 172 ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کی منظوری ہے، جس کے بعد ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔توانائی کے شعبے سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا اتار چڑھاؤ صرف ذخائر ہی نہیں بلکہ جغرافیائی سیاسی حالات، سپلائی اور طلب، اوپیک پلس کی پالیسیوں اور عالمی معیشت کی رفتار سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز میں سرمایہ کار امریکا کے تیل کے ذخائر، اوپیک پلس کے فیصلوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے، کیونکہ یہی عوامل عالمی تیل کی قیمتوں کا رخ متعین کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *