Blog
ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو کے علاقے سروخیل میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)صلاح الدین کنڈی کے مطابق واقعہ تھانہ دوآبہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں گھر کے اندر فائرنگ سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ڈی پی او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، تین بچے اور ایک مرد شامل ہیں، پولیس نے لاشوں کو دوآبہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات اور محرکات جاننے کے لیے ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔