Pakistan

بانی سے ملاقات عمران خان سے ملاقات کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی ملاقات سے متعلق درخواست 5 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔درخواست کی سماعت جسٹس عمیر مجید ملک کریں گے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزاروں میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف شامل ہیں۔درخواست میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد اب عدالت 5 نومبر کو فریقین کے موقف سن کر معاملے کا جائزہ لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *