Pakistan

پشاور : میٹرک نتائج کا اعلان ، اومامہ علی 1182 نمبرز لے کرسرفہرست 95 ہزار 496 میں سے 66 ہزار 988 پاس 27 ہزار 788 فیل ہوئے

پشاور تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، دسویں امتحان میں 27 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہو گئے۔بورڈ انتظامیہ کے مطابق رواں سال میٹرک کے امتحانات میں نویں جماعت میں 97 ہزار 950 طلباء نے حصہ لیا ،جن میں 57 ہزار 847 طلباء پاس ہو کر دسویں جماعت میں پروموٹ ہوئے۔ بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ دسویں جماعت کے 95 ہزار 496 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا،جن میں 66 ہزار 988 طلباء پاس ، جبکہ 27 ہزار 788 طلباء فیل ہوئے۔میٹرک سالانہ امتحانات نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے محمد ابوذر نے 1088 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ اسی گروپ میں‌دوسری پوزیشن 1074 نمبرز کیساتھ سائرہ ظفر نے ، جبکہ سیف ہمدان نے 1062 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی .سائنس گروپ کے اومامہ علی نے 1182 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ دوسری پوزیشن 1178 نمبرز کیساتھ سیدہ عتیقہ نے اور 1177 نمبر کیساتھ حریم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی.دوسری طرف سپیشل بچوں کے خصوصی کیٹگری میں پہلی پوزیشن محمود ایاز نے 1060 نمبر حاصل کرکے اپنے نام کرلی ، رابعہ بی بی نے 1052 نمبرز دوسری اور محمد آذان خان نے 1050 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *