نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جو مداحوں کو متاثر نہ کر سکا۔ اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی مقبول ٹی وی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 14.9 ملین فالوورز ہیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں چاند تارا، مہرپوش، چوہدری اینڈ سنز، میرے پاس تم ہو، محبت تم سے نفرت ہے، پیارے افضل، لاپتا اور جانِ جہاں شامل ہیں۔حال ہی میں مداحوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہمراز میں ان کی شاندار اداکاری کو بھی سراہا۔اس عیدالفطر پر عائزہ خان نے اپنے بولڈ انداز کے باعث خبروں میں جگہ بنائی، جب انہوں نے عید لک کی تصاویر شیئر کیں، جو کہ ماضی میں ان کی ذاتی پسند کے خلاف تھا کیونکہ وہ پہلے ایسے لباس نہیں پہنتی تھیں۔آج عائزہ خان نے ایک اور بولڈ عید فوٹو شوٹ شیئر کیا، جس میں وہ سفید سلکی بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیں۔انہوں نے لکھا ’عید پر فوٹو شوٹ کیا تھا مگر پوسٹ کرنا بھول گئی۔ اس بار عید واقعی بہت مصروف گزری لیکن ہر لمحہ بہت اچھا لگا!tاہم عائزہ خان کے پرانے مداح ان کے بدلتے ہوئے ڈریسنگ اسٹائل سے خاصے مایوس نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد ہے آپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آپ بغیر آستین والے کپڑے نہیں پہنتیں اور مکمل باوقار لباس کو ترجیح دیتی ہیں۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید انہیں بولڈ انداز کی وجہ سے زیادہ شہرت مل رہی ہے، اسی لیے وہ اب ایسا کر رہی ہیں۔ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا ’عائزہ، ہمارے کمنٹس پڑھیں، یہ لباس اچھا نہیں لگ رہا، یہ بہت زیادہ ریویلنگ ہے‘۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ اداکار شہرت اور پیسے کے لیے ایسے انداز اپناتے ہیں، جب کہ ایک نے لکھا کہ صرف ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنا سمجھ سے باہر ہے۔یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں مداحوں کی ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے باعث قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف جاری تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا نام اس کیس میں سامنے آچکا تھا، تاہم اب معاملہ دوبارہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کو بند کردیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے دائر اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس بھی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ابھی تک ان رقوم کے ماخذ سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
پاکستانی یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے، جہاں ذوالقرنین سکندر نے پہلی بار کھل کر ردعمل دیتے ہوئے رجب بٹ پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔
ذوالقرنین سکندر، جو عموماً تنازعات سے دور رہنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ فیملی اور ایڈونچر ولاگز کے باعث مقبول ہیں، اس بار سخت مؤقف کے ساتھ سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتے، لیکن موجودہ صورتحال نے انہیں بولنے پر مجبور کردیا ہے۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب رجب بٹ نے مبینہ طور پر کنول آفتاب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جس کے بعد ذوالقرنین سکندر نے جواب دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ خود کو ’’سیلف میڈ‘‘ قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔
ذوالقرنین کے مطابق رجب بٹ نے پہلی بار 2021 میں کنول آفتاب سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت وہ غیر معروف تھے، جس کے باعث ان کا پیغام بعد میں دیکھا گیا۔ بعد ازاں 2023 میں انہیں ایک پوڈکاسٹ میں مدعو کیا گیا، جہاں سے انہیں نمایاں ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے رجب بٹ کو آن لائن پلیٹ فارمز پر متعارف کروانے، شاؤٹ آؤٹس دینے اور ویورشپ بڑھانے میں مدد فراہم کی۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے اخراجات میں بھی ان کا کردار رہا، جس میں لباس، میک اپ اور دیگر معاملات شامل تھے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ مختلف مواقع پر مالی معاونت اور برانڈ کولیبوریشنز میں بھی ان کی مدد کی گئی۔
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کی سادہ شادی اور باہمی ہم آہنگی کو مداحوں نے ہمیشہ سراہا ہے۔ اب یہ جوڑی ایک نئے اقدام کے باعث خبروں میں آگئی ہے۔
شوبز جوڑی نے مشترکہ طور پر ’’میرج 4 لائف‘‘ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو زندگی کے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع اور ہمہ جہت ایپ ہوگی، جہاں رشتہ تلاش کرنے والے افراد کو مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے مطابق انہیں اس خیال کی تحریک اس وقت ملی جب لوگ اکثر ان سے اچھے رشتوں کے بارے میں رہنمائی طلب کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے والدین اور نوجوانوں کو اچھے رشتے تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک نیا کاروباری منصوبہ قرار دے کر تنقید بھی کی۔
یوں یہ نیا اقدام جہاں ایک طرف توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔
پاکستان کے معروف قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شازماُن خان کو موسیقی کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب میں اراکین پارلیمنٹ افضل خان، لارڈ طارق، احمد محمد یسین سمیت متعدد اہم شخصیات اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ یہ تقریب پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہاں کی جانب سے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ ملنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا ایک نیا بنگالی زبان میں گانا جلد ریلیز کیا جائے۔
راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے نے 22 مارچ کو لندن کے معروف رائل البرٹ ہال میں ایک یادگار پرفارمنس پیش کی جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کے ہنی مون کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا اپنی سادہ مگر یادگار شادی کے ہفتوں بعد بھی خبروں میں ہیں اور اور اس بار وجہ ان کی تصاویر یا تقریبات نہیں بلکہ پردے کے پیچھے کی کہانی ہے۔ادی کی پُرشور تقریبات کے بعد نو بیاہتا جوڑا رشْمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا اب تھائی لینڈ میں پرسکون انداز میں اپنا ہنی مون انجوائے کر رہے ہیں۔بھارتی ریاست راجھستان کے ادے پور میں 26 فروری کو شاندار مگر نجی نوعیت کی شادی اور حیدرآباد میں ریسپشن کے بعد، یہ جوڑا تھائی لینڈ روانہ ہوا جہاں انہوں نے ہجوم اور میڈیا کی توجہ سے دور ایک پُرسکون ماحول کا انتخاب کیا۔پس منظر میں درخت اور روشن دھوپ ایک پرسکون منظر پیش کر رہے ہیں، جو ان کی شادی کی بڑی تقریبات سے بالکل مختلف ہے۔سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور شادی کے بعد ان کی نجی زندگی کی پہلی جھلک سمجھی جا رہی ہے۔
کولمبین گلوکارہ شکیرا کا یکم اپریل کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں شیڈول کنسرٹ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکیرا نے اپنے ورلڈ ٹور کے تحت دوحا کے اسٹیڈیم 974 میں ایک خصوصی شو کرنا تھا تاہم اب اس کنسرٹ سے متعلق تفصیلات آفیشل ویب سائٹ سے ہٹادی گئی ہیں۔ حالانکہ اس کنسرٹ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے اور ٹکٹنگ پیج پر بھی اب ایرر دکھائی دے رہا ہے اور منتظمین کی جانب سے اگلی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل، گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور علاقائی کشیدگی کے باعث شکیرا کے کنسرٹ کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مسئلہ بحرین ریجن میں ڈرون سرگرمیوں کے باعث ایمازون ویب سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
’وزٹ قطر‘ کی ویب سائٹ پر اب اس کنسرٹ کی تاریخ ’ٹی بی ایچ‘ یعنی بعد میں اعلان کے لیے درج کر دی گئی ہے۔ ادھرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والا کنسرٹ جہاں شکیرا نے 4 اپریل کو پرفارم کرنا تھا، وہ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے جب کہ ٹکٹ فراہم کرنے والے پلیٹ فارم نے اس کی وجہ واضح نہیں کی۔
واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب 28 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی شروع کی۔
نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں موجود ایک شخص نے سوال کیا کہ جب پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے تو آپ کا کرش کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔گفتگو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری کے مسائل پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ یہاں ہالی ووڈ جیسا کام ہونا چاہیے لیکن کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ کوئی فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہو۔ ان کے مطابق سینئر فنکار تو کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الاضحیٰ کے مقابلے میں عید الفطر زیادہ پسند ہے۔ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ انہوں نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11کے آفشیل ترانے میں عاطف اسلم، آئمہ بیگ، دانیہ کنول اور صابری سسٹرز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔پی ایس ایل 11 کے ترانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے۔پی ایس ایل الیون کا آغاز26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا،لاہوراورکراچی22-22میچز کی میزبانی کریں گے۔
معروف پاکستانی اداکارہ وٹی وی میزبان ندا یاسر عید پر اپنے بولڈ لباس اور وگ کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ندا یاسر ایک معروف پاکستانی مارننگ شو ہوسٹ ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2.4 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔وہ تقریباً گزشتہ 19 برس سے نجی ٹی وی پر ’گڈ مارننگ پاکستان‘ کے نام سے مارننگ شو کی میزبانی کرہی ہیں۔ ندا یاسر اپنے انٹرٹینمنٹ اور ڈسکشن پر مبنی پروگرامز کے لیے جانی جاتی ہیں، تاہم وہ اکثر اپنے انداز، بیانات اور لائیو شوز میں غلطیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے رمضان اور عید ٹرانسمیشنز کی میزبانی کی، جہاں ان کے مختلف لُکس پر خاصی تنقید کی گئی، خصوصاً ان کے بولڈ لباس اور وِگ کے استعمال پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ عید کے ایک پروگرام میں ندا یاسر نے سینئر اداکاراؤں کے ساتھ شو ہوسٹ کیا، جہاں انہوں نے سرخ ریشمی لباس کے ساتھ سنہری جیولری پہنی، اس دوران انہوں نے اپنے بالوں میں وگ کا استعمال بھی کیا اور ساتھ میں ٹِکا اور ہیڈ جیولری بھی پہنی۔ندا یاسر کے اس وِگ اور بولڈ عید لُک پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔کئی صارفین نے انہیں عمر کے مطابق فیشن نہ اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جب کہ کچھ مداح ان کے بڑے گلے والے لباس سے بھی ناخوش نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا ’مجھے تو ندا یاسر پہچان میں ہی نہیں آئیں، وہ بالکل مختلف لگ رہی ہیں‘۔ ایک اور نے کہا کہ ندا یاسر وِگ پہن کر عجیب لگ رہی ہیں۔ایک مداح نے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ندا یاسر کا ڈیپ نیک ڈریس ٹی وی شو کے لیے مناسب نہیں لگتا۔کچھ صارفین نے عمومی طور پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی بڑی عمر کی خواتین خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔










