مکہ مکرمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا
عمرہ زائرین نے بارش کے باوجود طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور عبادات میں مصروف رہے بارانِ رحمت کےدوران مسجد الحرام میں بھی خوب بارش ہوئی،جس سےروح پرورمناظر دیکھنے میں آئے۔عمرہ زائرین نے بارش کے باوجود طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور عبادات میں مصروف رہے۔
زائرین نے بارش برسنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے رحمت قراردیا،شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم مزید خوشگوار ہوگیا
سرائیلی حملوں میں شہید جانے والے علی لاریجانی سمیت اہم ایرانی رہنماؤں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فضا سوگ اور غم سے بوجھل رہی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سابق سیکیورٹی سربراہ علی لاریجانی، بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر افراد کی نمازِ جنازہ انقلاب اسکوائر پر ادا کی گئی، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔
اسی روز امریکی کارروائی میں نشانہ بننے والے ایرانی بحری جہاز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق امریکا نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو آبدوز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔
ادھر ایرانی قیادت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب غیر معمولی ہوگا، جبکہ صدر مسعود پزشکیان اور عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ان ہلاکتوں کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔
افغانستان میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں ملک بھر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات جاری ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد مساجد اور عیدگاہوں میں شریک ہو کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہی ہے۔
افغان سپریم کورٹ کی جانب سے مختلف صوبوں میں شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد عیدالفطر آج بروز جمعرات منائی جا رہی ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق فرح، ہلمند اور غور سمیت کئی علاقوں میں چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔
دارالحکومت کابل سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔ عید کے موقع پر طالبان حکومت نے 4 ہزار 596 قیدیوں کو رہا کرنے اور 4 ہزار 407 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان بھی کیا ہے، جسے عوامی سطح پر خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
افغان حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کی تقریبات کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور سرکاری ہدایات پر عمل کیا جائے۔
واشنگٹن: ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اتحادی ممالک کی جانب سے مدد کی درخواستیں مسترد ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک طاقتور ملک ہونے کے ناطے امریکا اپنے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔انہوں نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اس وقت ایک بڑی غلطی کر رہا ہے اور اسے اس صورتحال میں امریکا کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے آبنائے ہرمز سے متعلق کسی فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میکرون جلد عہدہ چھوڑ دیں گے۔ٹرمپ نے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکا کے مؤقف سے متفق تھے، لیکن مشکل وقت میں انہوں نے عملی مدد فراہم نہیں کی۔یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور چین پہلے ہی آبنائے ہرمز سے متعلق کسی ممکنہ کارروائی میں شرکت سے انکار کر چکے ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہوگی، کھلے میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے امارات اور سعودی عرب میں اجلاس آج ہوں گے۔
ایران کی طاقتور سیاسی و سکیورٹی شخصیت علی لاریجانی اسرائیل کے ہونے والے فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایران کی اندرونی سیکیورٹی کے اہم کمانڈر اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی اسرائیل کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی ریجانی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، خدا کا بندہ خدا سے جا ملا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں ایک خفیہ ٹھکانے پر اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے انہیں ایران کا ڈی فیکٹو لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد عملی طور پر قیادت سنبھال چکے تھے، اسرائیل نے ان کی شہادت کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا تھا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کے ایک اور علیحدہ حملے میں ایران کی بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو بھی شہید کر دیا گیا، جو اندرونی سکیورٹی کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار ہوتے تھے










