آبنائے ہرمز میں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات
امریکا نے آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کردیے,امریکا نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک مرحلہ وار فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے تحت کم بلندی پر پرواز کرنے والے اے-10 وار تھوگ طیارے اور اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی جنرل ڈین کین نے بتایا کہ امریکی طیارے ایران کے جنوبی ساحل کے قریب تیز رفتار کشتیوں اور ڈرونز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد ان بارودی سرنگوں، مسلح کشتیوں اور کروز میزائلوں کو ختم کرنا ہے جن کی وجہ سے مارچ کے آغاز سے آبنائے ہرمز بند ہے۔امریکی حکام کے مطابق اگر یہ آپریشن کامیاب ہوتا ہے تو امریکی جنگی بحری جہاز خلیج میں تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر سکیں گے۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔ یہ گزرگاہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل برآمدات کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی بندش کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھیں جو بعد میں تقریباً 108 ڈالر پر آگئیں۔
پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عید الفطر کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے عید کی مناسبت سے اپنی تصویر بھی شیئر کی جو بظاہر عربی جبہ دکھائی دے رہا ہے۔اپنی پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
دنیا بھر میں عید کی خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن فلسطینیوں کیلئے یہ عید ظلم و ستم کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔خصوصی طور پر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے یہ عید بالکل مختلف اور بہت مشکل حالات میں گزر رہی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوکر خیموں یا تباہ شدہ عمارتوں میں رہ رہے ہیں۔کئی خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں، اس لیے عید کا دن، اُن کیلئے کسی غم سے کم نہیں۔ لاکھوں لوگوں نے کیمپوں میں رہتے ہوئے عید کا دن گزارا۔ لوگ اپنے خیموں کو سادہ سجاوٹ سے عید جیسا ماحول دینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔بچے محدود وسائل کے باوجود کھیلتے رہے تاکہ کچھ خوشی کا احساس ہو۔ فلسطینیوں نے کھلے میدانوں یا عارضی جگہوں پر نمازِ عید ادا کی کیونکہ مساجد تباہی کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں کیلئے عید اب صرف تہوار نہیں بلکہ صبر اور امید کی علامت بن چکا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو فضائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں 10 ریپر ڈرون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 6 امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔اسی طرح ایک کے سی 135 ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار عملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
سعودی عرب میں نماز عید کے سے بڑے اجتماع مکہ مکرمہ مسجد الحرام اور مدینہ منورہ مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ اردن، کویت، متحدہ عرب امارات، فلسطین اور جاپان میں بھی مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور چین میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، اس موقع پر نماز عید کے خصوصی انتطامات کئے گئے، ، دوسری جانب مصر میں بھی گزشتہ شب شوال کا چاند دیکھنے جانے کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔
دوسری جانب عمان اور لندن میں بھی چاند نظر آنے پر آج بروز جمعہ عید منائی جارہی ہے۔ امریکا اور کینیڈا میں آج مسلمان جوش و خروش سے عید منارہے ہیں تاہم پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں آج روزہ رکھا گیا ہے۔










