آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں، موسیقی کا باب ختم

بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آشا بھوسلےکا انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔
لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلےکی آخری رسومات کل شام کواداکی جائیں گی۔
ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ‘میری دادی، آشا بھوسلے کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی زنائی نے خاندان کی پرائیویسی(رازداری)کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی اور تھی کہا تھا کہ ‘لیجنڈ گلوکارہ کا علاج جاری ہے اور امید ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا اور ہم اس حوالے سے آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔’
آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جبکہ گلوکارہ کو 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جو بھارت کا دوسرا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *