Blog
آٹا مزید مہنگا کراچی میں 20 کلو تھیلا 3540 روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، کراچی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 140 روپے مہنگا ہوکر 3540 روپے تک پہنچ گیا، جس کے بعد کراچی ملک کا مہنگا ترین شہر بن گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق خضدار میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 3400 روپے، پشاور میں 3300 روپے، کوئٹہ میں 3220 روپے اور سکھر میں 3200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح حیدرآباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3480 روپے جبکہ اسلام آباد میں 3373 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 800 روپے اضافے کے بعد 3000 روپے کا ہوگیا۔
آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، جبکہ بنیادی غذائی ضرورت کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔