Pakistan

اختیار ولی نے سابق وزیراعلیٰ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی صوبے ہی میں موجود ہیں اور انہوں نے خود کو حفاظتی تحویل میں دیا تھا۔اختیار ولی خان کے مطابق سہیل آفریدی اور جنید اکبر خان گاڑی میں بیٹھ کر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے، جہاں سہیل آفریدی نے اپنے چیف سکیورٹی آفیسر سے کہا کہ انہیں گرفتار کرکے حفاظتی تحویل میں لے لیا جائے، کیونکہ وہ تھک چکے تھے اور مزید مارچ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مارچ کے شرکا اپنا کنٹینر سڑک پر ہی چھوڑ کر چلے گئے، جو اب بھی وہاں موجود ہے۔ان کے بقول مارچ میں شرکا کی تعداد لاکھوں تک نہیں پہنچی، بلکہ تقریباً ایک ہزار سے پندرہ سو افراد شریک تھے۔اختیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اس وقت پشاور میں محفوظ ہیں، جہاں انہیں فرسٹ کلاس ریسٹ ہاؤس میں فائیو سٹار ہوٹل جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *