اسرائیلی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان پر الزام لگا دیا
ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی۔امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی اصولی سفارت کاری نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو اضطراب کا شکار کردیا، مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی میں کامیابی کے بعد پاکستان نے خطے میں اپنے بڑھتے اثر و رسوخ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا۔اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت علاقائی و عالمی فورمز نے پاکستان کے فعال ثالثی کردار کو تسلیم کیا، پاکستان کے فلسطین پر مؤقف اور بڑھتے سفارتی کردار پر اسرائیل اور بھارت کو تحفظات ہیں۔یہود و ہنود پروپیگنڈا مشینری پاکستان کے مثبت کردار کو کمزور کرنے کے لیے منظم میڈیا مہمات کا سہارا لینے لگی۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا کہ پاکستان اسرائیل کے خلاف “بوٹ فارمز” کے ذریعے امریکی اکاؤنٹس سے ٹویٹس کرواتا ہے۔نیتن یاہو نے سی بی ایس کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ اسرائیل تعلقات میں کشیدگی کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!