تہران: ایران نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز تاحال نہیں ہوا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ دونوں ممالک ابھی اس مرحلے میں داخل نہیں ہوئے جہاں کسی حتمی یا جامع معاہدے پر باقاعدہ بات چیت ہو رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سفارتی رابطوں کو جامع معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات قرار دینا درست نہیں، جبکہ مستقبل میں کسی بھی پیش رفت کا انحصار دونوں ممالک کے آئندہ سفارتی رابطوں اور باہمی فیصلوں پر ہوگا۔
امریکا سے جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے: ایران
30
Jun