امریکی بحریہ کا کروڑوں ڈالر مالیت کا جدید جاسوس ڈرون خلیج فارس میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کا جدید MQ-4C Triton جاسوس ڈرون کی مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیول سیفٹی کمانڈ نے جاسوس ڈرون کے تباہ ہونے کے واقعے کو “کلاس اے حادثہ” قرار دیا جو عام طور پر 2 ملین ڈالرز سے زائد نقصان یا انتہائی سنگین نوعیت کے حادثات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ڈرون خلیج فارس کے اوپر تقریباً 50 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی معمول کی نگرانی کی پرواز پر تھا جب اس نے اچانک آن لائن فلائٹ ٹریکنگ سسٹمز پر اپنی موجودگی کھو دی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون نے اچانک تیزی سے نیچے آنے لگا تھا اور چند ہی لمحوں میں 10 ہزار فٹ سے بھی نیچے آگیا تھا۔
اس وقت جاسوس ڈرون کی پرواز کا رخ بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز کے قریب تھا اور آخری اطلاعات میں یہ اٹلی میں موجود نیول ایئر اسٹیشن سیگونیلا کی طرف واپس جا رہا تھا۔
مزید یہ کہ اس نے ہنگامی صورتحال ظاہر کرنے والا کوڈ 7700 بھی نشر کیا تھا جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اس نے 7400 کوڈ بھی بھیجا جو کنٹرولرز سے رابطہ منقطع ہونے کی علامت ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *