Pakistan

اموات کی تصدیق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، کیسز 4 ہزار سے متجاوز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز ہونے لگے، صوبہ بھر میں مجوموعی طور پر کیسز 4 ہزار کے قریب پہنچ گئے، جبکہ ان میں دو اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار بڑھنے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑنے لگی، اس سے جہاں صوبے بھر میں اب تک 3 ہزار771 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وہیں بیماری کے باعث 2 اموات کی اطلاع بھی ہیں ، ضلع کوہاٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں ڈینگی کے 2 ہزار 319 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی ہوا، جس میں مشیر صحت نگار جوہر، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ڈینگی کے پھیلاؤ، انسدادِ ڈینگی ایکشن پلان اور صوبے میں جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں ڈینگی کے مجموعی کیسز میں کوہاٹ سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں 2ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گورنر فیصل کریم نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کوہاٹ میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے دیگر متاثرہ اضلاع میں بھی صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو درکار وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *