Pakistan

انمول پنکی بری مزید 2 مقدمات میں بریت، رہائی کا حکم

کراچی میں منشیات اور سہولت کاری کے مقدمات میں نامزد انمول عرف پنکی کو مزید دو مقدمات میں بری کر دیا گیا، جس کے بعد عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کر دیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے انمول عرف پنکی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت کے مطابق استغاثہ ملزمہ کے خلاف دونوں مقدمات میں الزامات ثابت کرنے کیلئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، جس کی بنیاد پر اسے عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اگر ملزمہ کسی اور مقدمے میں نامزد یا مطلوب نہیں ہے تو اس کی رہائی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2018 میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد ملزمہ کو اب تک مجموعی طور پر پانچ مقدمات میں بری کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *