Blog
اگلا پڑاؤ پشاور پی ٹی آئی لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا،اہم اعلانات متوقع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، جبکہ اس کے بعد مارچ کے اگلے مرحلے میں شرکا آج پشاور کی جانب روانہ ہوں گے، جس کے بعد صوابی پہنچنے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع کرک کے جیل چوک میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے، تحریک انصاف کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں۔سہیل آفریدی نے کرک اور جنوبی اضلاع کے عوام کا لانگ مارچ کے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل، امن و امان اور دہشت گردی سے متعلق پالیسیوں پر صوبے کے مؤقف کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے مفادات کے خلاف کسی پالیسی کا حصہ نہیں بنے گی اور صوبے کے عوام کے حقوق اور مفادات کے لیے اپنا مؤقف جاری رکھے گی۔