ایران جنگ سے متعلق سوالات، صدر ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں پر برہم ہو گئے

ایران جنگ کے دورانیے سے متعلق سوالات پرامریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں پر برہم ہو گئے۔وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے امریکی صدر ٹرمپ سے پوچھا کہ ایران امریکا جنگ کی یہ صورتحال کب تک جاری رہے گی؟ جس پر ٹرمپ نے میڈیا کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق درست انداز میں پیش نہیں ہو رہے۔جنگ بندی سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اُنہیں جلدی میں نہ ڈالا جائے، ساتھ ہی ویتنام اور عراق جنگوں کے دورانیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتظامیہ کو ایران جنگ شروع کیے ابھی چند ہفتے ہی ہوئے ہیں۔ در ٹرمپ نے یہ تاثر بھی مسترد کیا کہ امریکا پر جنگ ختم کرنے کا دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے اندرونی مسائل سنبھالنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ عرصے کے لیے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، لیکن اُس کے بدلے امریکیوں کو ایک ایسا ایران ملے گا جو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ کے باوجود تیل کی قیمتیں توقع سے کم اور اسٹاک مارکیٹ بلند سطح پر ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *