ایران پر پابندیوں میں نرمی معاہدے سے مشروط ، یورپی یونین
یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کا ایران کے ساتھ کوئی جامع معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ ایران پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یورپی رہنماؤں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی صورت میں پابندیوں میں نرمی ایک ایسا قدم ہو سکتا ہے جو مستقل جنگ بندی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یورپی رہنما قبرص میں مصر، شام اور لبنان کے رہنماؤں کے ساتھ ایک اہم سربراہی اجلاس میں شریک ہیں جہاں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایران سے متعلق معاملات زیر غور ہیں۔
دوسری جانب یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی پابندی اور محصول کے دوبارہ کھولا جائے کیونکہ یہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے۔
اجلاس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات 2015 کے جوہری معاہدے ایران جوہری معاہدہ 2015 جیسا مضبوط نتیجہ دینے میں ناکام رہے تو دنیا کو ایک زیادہ خطرناک ایران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انھوں نے یاد دلایا کہ اس معاہدے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی مدت کے دوران دستبردار ہو گئے تھے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!