World

ایران کی تردید ایران کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید

ایران کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کر دی۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران اس دعوے کو مسترد کرتا ہے کہ اس نے یمن میں ہونے والی کارروائیوں میں کوئی کردار ادا کیا ۔بقائی نے مزید کہا کہ اگر تنازع میں شامل فریق ایران سے ثالثی کی درخواست کریں تو تہران یمن کے تنازع کا پُرامن حل تلاش کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے یمنی گروہ حوثیوں کو مملکت کے خلاف حالیہ حملوں میں شدت لانے کی ترغیب دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *