ایران کے ساتھ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پاچکے ہیں ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے پر بیشتر معاملات طے پاچکے ہیں جبکہ حتمی نکات پر بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ معاہدے کا باضابطہ اعلان جلد سامنے آسکتا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق مجوزہ معاہدہ صرف امریکا اور ایران تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں کئی اہم مسلم ممالک بھی شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی تجارتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت متعدد مسلم ممالک کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔ان کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے صدر، قطر کے امیر، جبکہ ترکیہ، مصر، اردن اور بحرین کی قیادت سے بھی ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *