Blog
ایم پی اے اور ڈاکٹر اغوا پی ٹی آئی کا پشاور سےڈاکٹراورمردان سے ایم پی اے کے اغواء ہونے کا دعوی

پشاور سےڈاکٹراورمردان سے ایم پی اے کے اغواء ہونے کا دعوی سامنے آیآ ہے تاہم سر کاری ذرائع نے پی ٹی آئی کے دعوے کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صوبائی صدر نبی جان آفریدی مبینہ طور پر اغواء ہوگئے ہیں نبی جان کو چند نامعلوم افراد نے اٹھایا باقی ڈاکٹرز کی مزاحمت پر مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی گئی جس کی زد میں آکر ڈاکٹر زین زخمی ہوگئے اسی طرح مردان میں ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کے مبینہ اغواء کی اطلاعات ہیں ،پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق تین گاڑیوں میں سوارافراد نے عبدالسلام آفریدی کی گاڑی کا تعاقب کیا اورعبدالسلام آفریدی کو مبینہ طورپراغواء کرلیا،عبدالسلام آفریدی کو حجرے کے قریب سے اغواء کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔