Pakistan

بنوں کے خلیفہ گلنواز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی ریسکیو 1122 نے 10منٹ میںد آگ پر مکمل قابو پالیا

بنوں:خلیفہ گلنواز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پالیا گیا اور وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ریسکیو ٹیم فوری طور پر روانہ ہوئی اور تقریبا پانچ منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ماہر فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید فائر فائٹنگ تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 10منٹ کی کارروائی کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے گائنی وارڈ میں موجود تمام مریضوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ہسپتال انتظامیہ نے فوری رسپانس اور بروقت کارروائی پر ریسکیو 1122 بنوں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *