بھارت بدستور سرفہرست، پاکستان ٹی20 رینکنگ میں چھٹے نمبر پر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں ابتدائی 7 ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین مینز ٹی 20 انٹرنیشنل ٹیم رینکنگ میں بھارت نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت 275 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے تاہم اس کی برتری کم ہو کر صرف 13 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ انگلینڈ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ آسٹریلیا 258 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
رینکنگ اپڈیٹ میں مئی 2025 کے بعد کھیلے گئے تمام میچز کو 100 فیصد جب کہ گزشتہ 2 سال کے میچز کو 50 فیصد وزن دیا گیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے گزشتہ دو برسوں میں ٹی20 فارمیٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، جس میں 2024 اور 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنا بھی شامل ہے، کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ٹیم ان دونوں ایونٹس کے درمیان تمام سیریز میں ناقابلِ شکست رہی۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!