تیراہ آسمانی بجلی گرنے سے 18طالبات زخمی ،ہسپتال منتقل
وادی تیراہ کے علاقہ پائندہ چینہ میں واقع دینی مدرسے پر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے 18طالبات زخمی ہو گئیں زخمی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں،ریسکیو 1122 خیبر کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر شارق ریاض خٹک کی ہدایت پر میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی طالبات کو قریبی ہسپتال منتقل کیا،تمام بچیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!