Pakistan

خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری لاہور ہائی کورٹ نےخاتون کی درخواست جزوی طور پرمنظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے بیوی کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 11 تولے سونا یا اس کی قیمت شوہر کو واپس کرنے کا حکم ختم کر دیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے ڈاکٹر رخسانہ کوثر اور شاہد نذیر کے تنازع کا فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے کے مطابق خلع کے عوض شوہر صرف وہی حق مہر واپس لینے کا حقدار ہے جو اس نے خود ادا کیا ہو، حق مہر میں دیا گیا سونا شوہر نے خود نہیں خریدا تو واپسی کا مطالبہ نہیں کرسکتا، 11 تولے سونا خریدنے کے لیے رقم بیوی کے والد نے فراہم کی جبکہ شوہر 11 تولے سونا خریدنے کے لیے اپنی جانب سے رقم ادا کرنا ثابت نہ کرسکا۔فیصلے کے مطابق محض نکاح نامے میں حق مہر درج ہونے سے شوہر سونا واپس لینے کا حقدار نہیں ہو سکتا، شوہر کی جانب سے حق مہر کی ادائیگی ثابت نہ ہو تو بیوی کو سونا واپس کرنے کا پابند نہیں کیا جا سکتا۔ خلع کی صورت میں حق مہر کی واپسی کا اصول اسی وقت لاگو ہوگا جب شوہر کی ادائیگی ثابت ہو۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بیوی کے والد نے 11 تولے سونا خریدنے کے لیے رقم فراہم کی جو شواہد سے ثابت ہوا، تاہم شوہر اپنی جانب سے سونا خریدنے کے لیے رقم ادا کرنے کا قابل اعتماد ثبوت پیش نہ کرسکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *