Pakistan

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حادثات کے باعث خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ضلع مہمند کے علاقے خویزی گانڑی بازار کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئیں۔ضلع دیرلوئر کے زولم پل کے قریب فلائنگ کوچ اور سوزوکی گاڑی آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو کی طبی ٹیم نے متاثرہ افراد کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ضلع مانسہرہ کے سی پیک روڈ ہاتھی میرا کے قریب المناک حادثہ ہوا، جس میں ایک آلٹو گاڑی ٹرک سے جا ٹکرائی، اس حادثہ میں دو بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔ادھر مانسہرہ میں اچھڑیاں کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی ، جس میں پولیس آفیسر کا گنر محمد پرویز جاں بحق ہو گیا، واقعہ کے بعد زخمیوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال علاج معالجہ کیلئے منقتل کر دیا ، نعشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *