دشوار گزار علاقے میں بڑا کارنامہ: کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نےکنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ملکی توانائی سکیورٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے، اس منصوبے سے سالانہ 329 ملین ڈالر زرمبادلہ بچانے میں مدد ملےگی، نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر انحصارکم ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق باراگزئی ایکس-1 کنواں تیل و گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہے، کوہاٹ میں تیل و گیس کی دریافتیں پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن کامیابی ہے، کنویں کی پیداوار یومیہ 15000 بیرل تیل اور 4کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس تک پہنچ گئی ہے اور مستقبل میں پیداوار 25000 بیرل یومیہ اور6 کروڑ مکعب فٹ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ ملک کے دشوار گزار ترین علاقوں میں سے ایک میں تیار کیا گیا، جہاں او جی ڈی سی ایل نے مؤثر اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی۔ ایک اہم آپریشنل کامیابی کے طور پر 8 کلومیٹر طویل پائپ لائن ریکارڈ وقت میں بچھائی گئی۔
اعلامیے کے مطابق باراگزئی ایکس-1 او جی ڈی سی ایل کے پورٹ فولیو کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیداوار دینے والا کنواں بن چکا ہے اور یہ پاکستان کی مجموعی خام تیل پیداوار میں تقریباً 10 فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔




Leave a Reply
Want to join the discussion?Feel free to contribute!