Latest

دوست ممالک کی درخواست پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا ، امریکی صدر ایران پر حملہ فوری معاہدے سے مشروط قرار دے کر منسوخ یا گیا ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی درخواست اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے اصرار پر ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم یہ فیصلہ اس شرط سے مشروط ہے کہ ایران کے ساتھ جلد از جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے خلاف دوسری جنگِ عظیم کے بعد کی سب سے بڑی عسکری طاقت استعمال کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا لیکن ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی درخواست پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق اسرائیل بھی اس فیصلے میں امریکا کے ساتھ شامل ہے۔دوسری جانب ایران نے امریکا کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی افواج نے نئے حملے کیے تو تہران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *