Showbiz

راکھی ساونت کی مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو وائرل بھارتی اداکارہ نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔راکھی ساونت نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی، جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔اداکارہ کی عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ میں جائے نماز باٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت جائے نماز خرید رہی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ مکہ میں موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر اللہ سے دعا بھی مانگی ہے۔راکھی ساونت کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے عمرے کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک عمل پر سراہا جارہا ہے۔واضح رہے راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کر چکی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *