رستم میں ٹریفک حادثات، 16 افراد زخمی، خواتین اور بچے شامل

ویب ڈیسک: عید کے دوسرے دن ضلع مردان کی تحصیل رستم میں ٹریفک حادثات کے دوران مجموعی طور پر 16افراد زخمی ہو گئَے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رستم میں پیش آنے والے پہلا حادثہ چارگلی میں پیش آیا جہاں لوڈر چنگ چی الٹنے کے حادثہ میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میِں بچے اور خواتین شامل ہیں ، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ادھر رستم شہیدانو میں موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔رستم میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے عید کاپر مسرت دن افسوس میں بدل گیا، شہیدانو میں ہونے والے حادثے کے زخمیوں میں 18 سالہ خذیفہ ، 17 سالہ عاصم ساکنان مچی، 60 سالہ سکنہ تاجہ کے لیار خان ، 16 سالہ سید اور 28 سالہ عباس سکنہ رستم شامل ہیں

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *