Showbiz

سلمان خان بھی جنتر منتر احتجاج کے حق میں بول پڑے سلمان نے زور دیا کہ یہ معاملہ صرف طلبا اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے، اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے نئی دہلی کے جنتر منتر میں جاری طلبا کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبے کو جائز قرار دیا ہے۔ اداکار نے زور دیا کہ یہ معاملہ صرف طلبا اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے، اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ یہ احتجاج ابتدا میں نہایت پُرامن تھا، لیکن افسوس ہے کہ بعد میں اس نے پُرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ انہوں نے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبا اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل ان تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
اداکار نے کہا کہ امتحانی پرچہ لیک ہونا ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے، تاہم انہیں خوشی ہے کہ ملک بھر کے نوجوان ایک بہتر اور شفاف تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے ہیں۔ انہوں نے طلبا کے والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے بچوں کا ساتھ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *